پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم شارجہ میں ایشیا کپ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
پیر 6 جنوری 2014 13:16
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم شارجہ میں ایشیا کپ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے کہا ہے کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتررہی، کھلاڑیوں کے اعتمادمیں اضافہ ہوا، امید ہے انڈر19ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔
(جاری ہے)
لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے کہا کہ ٹیم نے لگاتار 18میچز جیتے جس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔
انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اعظم خان نے کہاکہ بھارت سے پہلا میچ جیتے،بدقسمتی سے فائنل میں ہارگئے۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس شاندار رہی، صرف ایک میچ میں ہی شکست ہوئی۔ایشیا کپ میں آٹھ کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان، بھارت،سری لنکا،نیپال،افغانستان،یو اے ای، ملائیشیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل تھیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.