بجلی کی لوڈشیڈنگ تین ماہ میں ختم کرنیوالوں نے ابھی تک اپنا نام نہیں بدلا، یاسر گیلانی

پیر 6 جنوری 2014 13:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ تین ماہ میں ختم کرنے والوں نے ابھی تک اپنا نام نہیں بدلا، شہباز شریف بتائیں اپنا نام کب تبدیل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوسی 1 کے عہدیداران ملک ذکاء اللہ، چوہدری ابراہیم نمبردار، بابو غلام مصطفی، ملک امتیاز اور چوہدری یعقوب نمبردار کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔ یاسر گیلانی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں مگر حکومت نوجوانوں کو قرضے دینے میں لگی ہوئی ہے۔ کیا قرضوں سے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا اور ملک ٹھیک ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :