کلرسید اں سے اغواء ہونے والے ضلع باغ کے نوجوان قاری کی 7ماہ بعد لاش مل گئی

پیر 6 جنوری 2014 16:55

بیس بگلہ/ باغ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) قاری کلیم اللہ ولد مولوی محمد یونس خان عمر 23 سال آف نکی کیر یونین کونسل تھب ضلع باغ آزاد کشمیر جو گزشتہ سات ماہ سے تھانہ گوجر خان کی حدود کلرسیداں اپنے مدرسہ سے نماز کی ادائیگی کے بعد نامعلوم افراد نے یرغمال بنا لیا گیاتھا کی میت گزشتہ ہفتہ چکوال سڑک سے ملی جس کو پولیس نے رابطہ کر کے گوجر خان تھانہ روانہ کیا جس جگہ اغواء کا مقدمہ درج کروایا ہوا تھا -بعد ازاں گوجر خان پولیس نے میت ورثاء کے حوالے کی گئی میت کو آبائی گاؤں نکی کیر ضلع باغ میں لاکر عوام اور میڈیا کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیاگیا-

متعلقہ عنوان :