منڈی بہاؤالدین ، ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر کے بعد مسافر وین میں آگ لگ گئی ،سات افراد جاں بحق ، سا ت زخمی

پیر 6 جنوری 2014 16:58

منڈی بہاوٴ الدین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) منڈی بہاوٴ الدین میں ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر کے بعد مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق منڈی بہاوٴ الدین کے نواحی علاقے موضع لک کے قریب موضع بوسال سے لاہور جانے والی مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،تصادم کے بعد وین میں آگ لگ گئی،خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافر جھلس کر زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق حادثہ شدید دھند اور تیز فتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے وین میں لگنے والی آگ پرجلد ہی قابو پالیا۔ واقعہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :