محمد ارشد خان ترک کو اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سرپرست منتخب کر لیا

پیر 6 جنوری 2014 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) محمد ارشد خان ترک کو اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا متفقہ طور سرپرست منتخب کر لیا ہے۔یہ فیصلہ گذشتہ روز اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ایسوی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنرل سیکرٹری رانا تنویراحمد نے ایسوسی ایشن گذشتہ سال کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی اور ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آئندہ سال میں منعقد ہونے والے مردوں اور خواتین کے بارہ کھیلوں کے مقابلوں کی بھی منظوری دی گئی جن میں فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، ویٹ لیفٹنگ، پاور لیفٹنگ، ٹیپ بال کرکٹ، سافٹ بال، بیس بال، ہیڈبال، کبڈی ، ٹینس اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔

دوسرا دو روزہ کیپپٹل فٹ بال ٹورنامنٹ 11 جنوری سے شروع ہوگا جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی ، والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے فروری میں، ویٹ لیفٹنگ اور پاور لیفٹنگ کے مقابلے 23 مارچ جبکہ ٹیپ بال کرکٹ مارچ ، ہیڈبال جولائی میں، کبڈی اور ٹینس جون، سافٹ بال اور بیس بال نومبر اور اتھیلیٹکس کے مقابلے دسمبر میں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :