حکومت ان تمام علاقوں میں پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرے جہاں پولیو مہم جاری ہے، آصفہ بھٹو زرداری،پولیو سے بچاوٴ کی مہم کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا، میڈیا سے بات چیت

پیر 6 جنوری 2014 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور پولیو کی سفیر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ان تمام علاقوں میں پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرے جہاں پولیو مہم جاری ہے۔ وہ پیر کو کراچی کے علاقے گزری میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر بیگم شہناز وزیرعلی اور دیگر بھی موجود تھیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں صحت عامہ کے لیے اپنی مہم ہمیشہ جاری رکھوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاوٴ کی مہم کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں پولیو مہم فوری طور پر تیز کرنے کی ضرورت ہے، جہاں پولیو مہم جاری ہے وہاں پولیو ٹیموں کو حکومت تحفظ فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :