لنڈی کوتل ، کالعدم لشکر اسلام کے مرکز پر دھماکے کے نتیجے میں 10 افرادجاں بحق ، چھ زخمی ، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، سرچ آپریشن شروع

پیر 6 جنوری 2014 22:49

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) لنڈی کوتل کے علاقے وادی تیرہ میں کالعدم لشکر اسلام کے مرکز پر دھماکے کے نتیجے میں 10 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔پیر کو ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ نے بتایا کہ یہ دھماکہ وادی تیراہ کے مقام درس جماعت میں واقع ایک حجرے میں ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور چھ افراد ز خمی ہوگئے حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد پہلے سے ہی حجرے میں موجود تھا اور اس کے پھٹنے کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں ذرائع کے مطابق دھماکا نصب شدہ بارودی مواد کے باعث ہوا جبکہ دھماکے کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 3 کا تعلق لشکر اسلام دیگر 7 افراد عام شہری بتائے جاتے ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا

متعلقہ عنوان :