پرویز مشرف ایک محترم ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں،اکرم شیخ،مشرف نے ہسپتال میں پناہ لے رکھی ہے ،بہادر قوم کے دلیر سپاہی رہے ہیں ، سامنے آکر مقدمے کا سامنا کریں ،میڈیا سے گفتگو

پیر 6 جنوری 2014 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں حکومت کے وکیل اکرم شیخ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ایک محترم ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ فرد واحد اداروں کو بدنام کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ دھمکیاں دینے والے کو معاف کرچکے ہیں۔

اکرم شیخ نے کہاکہ فرد واحد نے آرمڈ فورسز کے ہسپتال میں پناہ لے رکھی ہے، پرویز مشرف ایک بہت ہی محترم ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مشرف کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ اکرم شیخ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ وہ بہادر قوم کے دلیر سپاہی رہے ہیں۔ سامنے آکر مقدمے کا سامنا کریں۔انہوکں نے کہاکہ پرویزمشرف کے وکلاء کوعدالت میں پیش ہونے کا حق نہیں، ان کے وکلاء عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے آ رہے ہیں، پرویز مشرف طلب کرنے کے باوجود تین بار پیش نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

اکرم شیخ نے کہاکہ عدالت پرمقدمہ جلد سے جلد مکمل کرنے کا فریضہ عائد ہوتا ہے،مقدمہ کسی ادارے کے نہیں ایک شخص کیخلاف ہے، پرویز مشرف اداروں کی پناہ سے قانون میں مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی حاضری کے انتظارمیں عدالت کیس میں تاخیرنہیں کرسکتی، انہیں دھمکیوں کی کوئی پروا نہیں۔ اکرم شیخ نے کہاکہ احمد رضا قصوری کی جانب سے ذاتی حملے کے جواب میں کچھ نہیں کہوں گا بلکہ نبی کریمﷺ کی سنت پر عمل کروں گا، میں اپنی کوئی ذاتی بات میڈیا میں نہیں لاؤں گا

متعلقہ عنوان :