سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو پارلیمنٹ کو جوابدہ بنانے کیلئے نظام وضع کیا جائے ،سینیٹر فرحت اللہ بابر ، حکومت سرحد پر دہشتگردی کا معاملہ بھی حل کرے، کالعدم تحریک طالبان نے مذاکرات کی پیشکش کا جواب خود کش دھماکوں کے ذریعے دیا،سیاسی جماعتوں نے حکومت کو مذاکرات کا اختیار دیا لیکن جنگجوؤں نے پیشکش مسترد کر دی،سینیٹ میں اظہار خیال
پیر 6 جنوری 2014 22:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو پارلیمنٹ کو جوابدہ بنانے کیلئے نظام وضع کیا جائے ، حکومت سرحد پر دہشتگردی کا معاملہ بھی حل کرے، کالعدم تحریک طالبان نے مذاکرات کی پیشکش کا جواب خود کش دھماکوں کے ذریعے دیا،سیاسی جماعتوں نے حکومت کو مذاکرات کا اختیار دیا لیکن جنگجوؤں نے پیشکش مسترد کر دی ۔
پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد ملک میں سکیورٹی کی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ پاکستان اور افغانستان دونوں اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک میں ان کے دشمنوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان نے گزشتہ ماہ نیشنل سکیورٹی کی کابینہ کمیٹی کی طالبان کو بات چیت کی پیشکش کی جس کے فوراً بعد ہی یہ پیشکش طالبان نے نہ صرف ٹھکرا دی بلکہ شمالی وزیرستان اور گریسی لائن میں امام بارگاہ پر خود کش حملہ کرکے اپنی نیت واضح کر دی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.