توانائی بحران، حکومت کا ایشیائی ترقیاتی بینک اور چین کے تعاون سے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 3منصوبوں پر کام شروع

پیر 6 جنوری 2014 23:05

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) ملک میں موجودہ توانائی بحرانوں سے نکلنے کیلئے حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بنک اور چین کے تعاون کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے تین منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔منصوبے سے 1320میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی یہ پروجیکٹس 2018میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق تینوں منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ان پروجیکٹس کے مکمل ہونے سے ملک میں توانائی کی ضروریات میں مدد ملے گی ۔

شروع کئے گئے منصوبے میں گڈنی پاؤر پروجیکٹس جبکہ صوبہ سندھ میں جام شورہ کے مقام پر ایشیائی ترقیاتی بنک کی تاعن سے 660میگا واٹ کے منصوبے کے ساتھ ساتھ 425میگا واٹ نندی پوراپروجیکٹس پر چین کے تعاون سے کام کا اغاز کر دیا ہے ان تینوں منصوبے سے ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد کی توقع ہے۔وزارت پانی و بجلی نے ان تینوں منصوبوں کو 2018سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :