مشرف کے دل کی شریانیں بند، گردوں کی بیماری میں مبتلا، میڈیکل رپورٹ
منگل 7 جنوری 2014 11:34
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) راولپنڈی میں عسکری ادارہ امراض قلب کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ تیار کر لی ہے۔ پرویز مشرف کے دل کی تین شریانیں بند ہیں، گردے کی تکلیف کا بھی شکار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اے ایف آئی سی کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کو گردوں کا عارضہ بھی لاحق ہے۔
رپورٹ آج کسی وقت بھی خصوصی عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو کولیسٹرول کم کرنے کی ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور عسکری ادارہ برائے امراض قلب کے سی سی یو میں ان کا علاج جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
اے ایف آئی سی کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
ادھر برطانیہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے بینک اکاؤنٹ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پرویز مشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق چھپا کر اور غلط بیانی کر کے ایچ ایس بی سی میں ایک بینک اکاؤنٹ کھولا۔ ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ تفتیشی ادارے نے پرویز مشرف کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کر دیا ہے۔ حکام نے اکاؤنٹ کھولنے والے سری لنکن نژاد بینک منیجر کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پرویز مشرف کے لندن میں بینک اکاؤنٹ کا ریکارڈ بھی تحقیقاتی اداروں نے قبضہ میں لے لیا ہے۔ سابق صدر نے اکاؤنٹ کھلواتے ہوئے نہیں بتایا کہ وہ پاکستان کے سابق صدر ہیں۔ برطانیہ میں غیر ملکیوں کو بینک اکاؤنٹ کے لیے بتانا لازمی ہے کہ ان کے ملک میں ان کی اصل شناخت کیا ہے۔ برطانیہ میں بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی اسی شق کے تحت لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی اور سابق مصری صدر حسنی مبارک کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کیا گیا تھا۔ اس بینک اکاؤنٹ کے ذریعے پرویز مشرف نے تین سال میں 70 لاکھ پاؤنڈ کی ٹرانزیکشنز کیں جو پاکستانی کرنسی میں مالیت قریباً ایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.