سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت

منگل 7 جنوری 2014 11:34

سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) سابق صدرپرویز مشرف پر غداری کے مقدمے کی سماعت کے دوران سابق صدر کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے اختیارات محدود ہیں، دوران ٹرائل ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بنچ پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے اختیارات محدود ہیں، غداری کیس میں دوران ٹرائل ملزم کی گرفتاری کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں اکرم شیخ پراسیکیوٹر نہیں، خصوصی عدالت قانون کے تحت تشکیل دی گئی، اسے آئینی عدالت کا درجہ حاصل نہیں اوراس کے اختیارات بھی محدود ہیں۔آرٹیکل 6 اور 204 یا ان کے تحت بنائے گئے قوانین میں دوران سماعت گرفتاری کی کوئی شق نہیں، جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ اگر ملزم عدالتی حکم پر بھی نہ آئے تو کیا عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے، اس پر انور منصور نے کہا کہ وہ اس نکتے پر وقفے کے بعد دلائل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :