امریکہ ، کینیڈا اور برطانیہ میں درجہ حرارت میں انتہائی کمی کی پیشنگوئی کردی گئی

منگل 7 جنوری 2014 13:46

واشنگٹن /ٹورنٹو /لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) شمالی امریکہ میں چلنے والی انتہائی سرد قطبی ہواوٴں کی وجہ سے امریکہ ، کینیڈا اوربرطانیہ کے ایک وسیع علاقے میں درجہ حرارت میں انتہائی کمی کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے کچھ حصوں اور شمالی مشرقی امریکہ میں پہلے ہی برفانی طوفان کی وجہ سے دو فٹ تک برف گر چکی ہے اور یہ گذشتہ دو دہائیوں میں اس علاقے میں آنے والا سب سے سرد موسمِ سرما قرار دیاگیا۔

سرد اور خراب موسم کی وجہ سے تقریباً 3700 پروازیں منسوخ کی گئیں اور اس سے پہلے اختتامِ ہفتہ کے دوران یہ تعداد ہزاروں تھی۔متعدد امریکی ریاستوں میں سکولوں کو بند کر دیا گیا اور شہریوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی اور وسطی امریکہ میں سرد ہواوٴں کی وجہ لوگوں کو محسوس ہونے والا درجہِ حرارت منفی 51 ڈگری سنٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

امریکہ کی قومی موسمیاتی سروس نے ایک بیان میں اسے کئی سالوں کا ٹھنڈا ترین موسم‘ قرار دیا۔اوہائیو، جنوبی ڈکوٹا اور النوئے کی ریاستوں کے متاثر ہونے کی پیش گوئی ہے۔ ادھر ٹینسسی اور کنٹکی ریاستوں میں بھی کئی انچ برف پڑنے کی توقع ہے۔النوئے کے گورنر پیٹ کوئن نے طوفان کے بارے میں کہا کہ یہ تاریخی ہے۔منیئیپلس کے ایک ہسپتال میں شعبہ حادثات کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ انہوں نے حفاظتی کپڑوں میں ملبوس بھی کچھ لوگوں میں فراسٹ بائٹ کے واقعات دیکھے ہیں۔

نیو یارک کے میئر بل ڈی بلاسیو جنہوں نے یکم جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا نے کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں سے شہر کی انتظامیہ کے بہترین کام کی وجہ سے برف صاف کی جا چکی ہے۔ادھر کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں درجہ حرارت منفی 28 جبکہ کیوبیک شہر میں منفی 38 سینٹی گریڈ تک گرا جو کہ گذشتہ دو دہائیوں میں سرد ترین درجہ حرارت ہے۔مونٹریال اور وِنی پیگ میں درجہ حرارت منفی 26 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے ادھر۔

انگلینڈمیں کئی علاقوں میں گھراورگاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور سیلاب کے سبب بعض حصوں میں بجلی بھی معطل ہوگیا ۔ڈیون سمیت بعض ساحلی علاقوں میں موجیں اس قدر بڑی ہیں کہ گھروں کوخالی کرالیاگیکلبکہ دیگرکووراننگ جاری کر دی گئی ہے۔ شہریوں کوخبردارکیاگیاہے کہ 9میٹرتک بلندلہریں ساحلی علاقے کی آبادی کوشدیدخطرات سے دوچارکرسکتی ہیں۔لندن سمیت برطانیہ کے کئی شہروں میں دن بھرتیزہوائیں چلتی رہیں جس کے سبب لوگوں کوشدیددشواری کاسامنارہا۔

متعلقہ عنوان :