معزول صدر مرسی کی کابینہ نے جرائم کی عالمی عدالت سے رجوع کرلیا
منگل 7 جنوری 2014 13:48
قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)مصر کے معزول صدر محمد مرسی دورکے وزراء نے موجودہ عبوری حکومت اور فوج کے خلاف جرائم کی عالمی عدالت میں مظاہرین پرتشدد کی تحقیقات کرانے کی درخواست دے دی۔ سابق مصری کابینہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فوج نے مصرکے پہلے منتخب صدرمحمد مرسی اوران کی حکومت کا تختہ الٹا۔
(جاری ہے)
ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں رکھاگیا جبکہ فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر بد ترین تشدد کر کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔
بیان کے مطابق ان کی قانونی ٹیم کے پاس ایسے شواہد ہیں جن کی بنیاد پر فوج، پولیس اور عبوری حکومت کے ارکان کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات بنتے ہیں۔سابق مرسی کابینہ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں یہ درخواست گزشتہ سال 20 نومبر کو دائر کی تھی جس میں قتل، غیر قانونی قید، تشدد، ایذارسانی،غیرانسانی سلوک اور لوگوں کو لاپتا کرنے سے متعلق قابل ذکر ثبوت شامل کیے گئے ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.