کشمیری عوام کے جذبات کا احترام نہ کیا گیا تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے‘پرشانت بھوجن

منگل 7 جنوری 2014 13:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پرشانت بھوجن کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے جذبات کا احترام نہ کیا گیا تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے تاہم فوج کی موجودگی کا فیصلہ داخلی سلامتی کے مطابق ہونا چاہیے،ریفرنڈم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

وادی میں فوج اور افسپا کی موجودگی پر ریفرنڈم کرانے سے متعلق پرشانت بھوشن کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ریاستی عوام کے جذبات کا احترام کیا جانا چاہئے، بصورت دیگر جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوگا۔ اروند کیجریوال کا کہنا تھا فوج کی تعیناتی کا فیصلہ داخلی سلامتی کو درپیش خطرات کو مد نظر رکھ کر لیا جا نا چاہئے، اس معاملے پر ریفرنڈم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتالیکن ہمارا ماننا ہے کہ مقامی لوگوں کے جذبات کا احترام کیا جانا چاہئے، ورنہ جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوگا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا عام آدمی پارٹی ایسے معاملات پر ریفرنڈم کی حمایت نہیں کرتی ۔

متعلقہ عنوان :