برصغیر کے نامور گلوکار محمد رفیع مرحوم کی یاد میں ایک شامِ موسیقی کا اہتمام ، خرکلِ تحسین پیش کیا گیا

منگل 7 جنوری 2014 13:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) پاکستان میوزک کونسل (رجسٹرڈ) لاہور نے برصغیر کے نامور گلوکار محمد رفیع مرحوم کی یاد میں اپواء آڈیٹوریم لاہور میں ایک شامِ موسیقی کا اہتمام کیا۔ مہمانِ خصوصی بیگم ذکیہ شاہنواز، صوبائی وزیر محکمہ بہبودِ آبادی نے محمد رفیع مرحوم کے لازوال فنِ گلوکاری کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ پاکستان کی ثقافت بشمول موسیقی ترقی کرے۔

(جاری ہے)

محمد رفیع مرحوم کے بھائی محمد صدیق نے خصوصی شرکت کی اور اُن کے خوبصورت گیت گائے۔ گلوکار انور رفیع، خالد بیگ، نور افشاں، فراز بٹ و دیگر نے گیت گا کرمحمد رفیع کو خرکلِ تحسین پیش کیا اور حاضرین سے داد حاصل کی۔جمیل گشکوری صدر ، پاکستان میوزک کونسل نے محمد رفیع مرحوم کی فنی زندگی پر روشنی ڈالی اور آخر میں مہمانِ خصوصی محترمہ ذکیہ شاہنواز کو کونسل کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :