غداری کیس، پرویز مشرف کو مزید 2 روزحاضری سے استثنی مل گیا
منگل 7 جنوری 2014 14:06
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس کا ابتدائی جائزہ لینے کے بعد عدالت نے انہیں پیشی کے لئے مزید2 روز کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو نے پرویز مشرف کی بند لفافے میں سر بمہر میڈیکل رپورٹس عدالت کے روبرو پیش کیں، اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے چیف جسٹس فیصل عرب نے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس کا جائرہ لینے کے بعد یہ رپورٹس جسٹس یاور اور جسٹس طاہرہ صفدر کو پیش کیں جس پر پرویز مشرف اور ریاست کے وکلاء کا مطالبہ تھا کہ انہیں بھی اے ایف آئی سی کی پیش کردہ میڈیکل رپورٹ دکھائی جائے، خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ میڈیکل رپورٹس کی کاپیاں دونوں فریقین کے کو مہیا کی جائیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.