Live Updates

سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات دھوم ون اور دھوم ٹو جیسی ہے، عمران خان

منگل 7 جنوری 2014 14:14

سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات دھوم ون اور دھوم ٹو جیسی ہے، عمران خان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات ایسی ہے جیسے دھوم ون اور دھوم ٹو۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ پہلا این آر او پرویز مشرف نے وزیر اعظم نواز شریف کو دیا گیا، دوسرے این آر او میں آصف علی زرداری کو استثنیٰ دے کر دیا گیا اور ایسا لگتا ہے کہ تیسرا این آر او پرویز مشرف کو دیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں پرویز مشرف کی طبیعت کا علم نہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیئے کیونکہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ، جس دن ملک میں قانون سب کے لئے برابر ہوگیا، اسی دن پاکستان تبدیل ہو جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں بلدیاتی انتخابات سب سے اہم سمجھے جاتے ہیں لیکن دھاندلی والے انتخابات سے بہتر ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تھوڑی تاخیر ہوجائے، ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات دھوم ون اور دھوم ٹو جیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اس بات کا علم ہونا چاہیئے کہ سیاست کسی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر کھیلا جانے والا کھیل نہیں اس کے لئے عوام کے بیچ میں آنا پڑتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :