قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈآپریشن جاری

منگل 7 جنوری 2014 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈآپریشن جاری ہے ۔رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی، بھتہ خور اور سیاسی جماعت سے وابستہ 9 ملزمان کوگرفتارکرکے، اسلحہ برآمدکرلیا ہے جبکہ پولیس پولیس نے بھی اورنگی ٹاؤن میں ٹارگیٹڈآپریشن کے دوران19ملزمان کو حراست میں لے لیاہے۔

ترجمان رینجرز کی مطابق رینجرز نے رات گئے شہر کے علاقوں مہران ٹان، بھٹائیکراچی، رینجرز کی گزشتہ رات مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی، بھتہ خور اور سیاسی جماعت سے وابستہ 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد۔ ترجمان رینجرز کی مطابق رینجرز نے رات گئے شہر کے علاقوں مہران ٹان، بھٹائی کالونی، الفلاح سوسائٹی، شیر پا، پرانی سبزی مندی کھوکھرا پار، گلشن غازی، صالح محمد ولیج، بخاری کالونی، محمود آباد نمبر 6، رنچھوڑ لائن میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بھتہ خوراورسیاسی جماعت سے وابستہ 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے آپریشن کرکے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر میں آپریشن کیا گیا ہے جس کے دوران 19 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے