جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی کی درخواست پر شنید قریشی کے وارنٹ گرفتاری جاری
منگل 7 جنوری 2014 17:26
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء)کراچی جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی کی درخواست پر شنید قریشی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت نے جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ کے چیف فنانشنل آفیسر اور کمپنی کے شیئرز ہولڈز پر تشدد کرنے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نامزد ملزم العباس شوگر مل کے سی ای او اور سابق چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن شنید قریشی کے 10 جنوری کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں اور پولیس کو ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ میں بحیثیت چیف فنانشنل آفیسر کے ملازمت کرتے ہیں۔(جاری ہے)
15اکتوبر 2013کو ان کی کمپنی کی سالانہ میٹنگ کے دوران ملزمان شنید قریشی حاجی عثمان ، عاصم غنی ولدحاجی عثمان غنی اور50,60 افراد میٹنگ روم میں دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اورمدعی سمیت دیگر افراد کو مارنا شروع کردیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
واقعے کی فوٹیج کئی ٹی وی چینلز پر نشر کی گئی اور اخبارات نے بھی چھاپا۔ بعد میں ایک نجی ٹی وی چینل نے واقعے کے کافی دن گزرنے کے بعد بھی اس موضوع پر ایک مذاکرہ بھی کرایاتھا۔ اس واقعہ سے ان کے ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی۔ لہذاملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.