صوبے میں متعارف کیا جانے والا مقامی حکومت کا نظام سیاسی خودمختاری کاحامل ہوگا،پرویزخٹک ، تشکیل شدہ قوانین،آبادی کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم یقینی بنائیں گے ،بلدیاتی نظام کو صوبائی حکومت پر کبھی بھی انحصار نہیں کرنا پڑیگا، وزیراعلی خیبرپختونخوا
منگل 7 جنوری 2014 17:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے صوبے میں متعارف کیا جانے والا مقامی حکومت کا نظام،آئین کے مطابق انتظامی،مالیاتی اور سیاسی خود مختاری کا حامل ہوگا۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے وفد جس کی قیادت اس کے مرکزی صدر علی بخاری کر رہے تھے ،سے پختونخواہاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اس سلسلے میں نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ کیلئے کی گئی قانون سازی آئین کی روح،جمہوریت کے اصولوں اور انتخابی مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کئے گئے وعدوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرافٹ کی گئی ہے۔
دوسروں کے ساتھ ساتھ جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ سید قاسم علی شاہ،سید حسن مجتبیٰ اور راجہ نعیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے نشاندہی کی کہ مشرف کے بہت زیادہ تشہیر کردہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے پروگرام کے برعکس جس میں اضلاع کو منتقل کئے جانے والے وسائل صرف ضلعی اور لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں تک محدود تھے،خیبر پختونخوا حکومت ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ اضلاع سے نیچے تحصیل،یونین کونسل اور حتیٰ کہ گاؤں کی سطح تک کے بلدیاتی اداروں کو منتقل کر رہی ہے تاکہ نچلی سطح پر لوگوں کو بااختیار بنانا یقینی بنایاجائے جبکہ دوسری طرف فلور کراسنگ کے بارے میں سخت قانون بنایا گیا ہے تاکہ جمہوریت اور جمہوری اصول مضبوط ہوں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ تشکیل شدہ قوانین،آبادی کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم یقینی بنائیں گے اور بلدیاتی نظام کو صوبائی حکومت پر کبھی بھی انحصار نہیں کرنا پڑے گا اور بلدیاتی نظام کی آزادی اور خود مختاری یقینی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون نے صوبائی ولوکل گورنمنٹ کے علاوہ ڈسٹرکٹ ،تحصیل،یونین کونسل اور ویلج کونسل کے کردار،اختیارات اور ذمہ داریوں کی واضح طور پر تشریح کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس قانون کے نفاذ سے یونین کونسلوں کا ترقیاتی بجٹ دس گنا تک بڑھنے کی توقع ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پشاور میں صفائی اور دوسری شہری خدمات کے بارے میں بتایا کہ ایک طرف صفائی مہم مستقل طور پر جاری ر ہے تو دوسری طرف اس کے مستقل حل کیلئے ایک آزاد اور خود مختارکمپنی تشکیل دی گئی ہے۔یہ خدمات بین الاقوامی شہرت کی حامل فرموں کے حوالے کی جائیں گی تاکہ جدید مشینری کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنے اور اس کی تربیت ہماری اپنی افرادی قوت کو دی جائے۔انہوں نے انکشاف کیاکہ پشاور کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کا مطالعہ آخری مراحل میں ہے اور تکمیل کے بعد ایک ایسا سسٹم متعارف کرایا جائے گاجس سے صوبائی دارالخلافہ پشاور میں ٹریفک کارش کنٹرول ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ پشاور کے تاریخی قدیم شہرکے احیاء پرکام ہو رہاہے اور اسے جلد مکمل کر لیاجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.