لاہور،ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردو نوش کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،پرچون ریٹ پر چاول باسمتی(سپر نیا) 120 روپے فی کلوگرام، چاول باسمتی (386)76روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو گا ،دال چنا 56 ،دال مسور(باریک دیسی)136 ،دال مسور(موٹی دیسی)105،دال ماش دھلی ہوئی (برما) 120 روپے میں فروخت ہو گی

منگل 7 جنوری 2014 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردو نوش کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔جس کے مطا بق پرچون ریٹ پر چاول باسمتی(سپر نیا) 120 روپے فی کلوگرام، چاول باسمتی (386)76روپے فی کلو گرام، دال چنا 56 روپے فی کلوگرام،دال مسور(باریک دیسی)136 روپے فی کلوگرام،دال مسور(موٹی دیسی)105فی کلوگرام ،دال ماش دھلی ہوئی (برما) 120 روپے فی کلوگرام،دال ماش چھلکے والی(برما)120 روپے فی کلوگرام، مونگ دال(د ھلی ہوئی)130 روپے فی کلوگرام،کالے چنے (موٹا)56روپے فی کلوگرام،سفید چنے (موٹا) 66 روپے فی کلوگرام، سفید چنے(باریک)58روپے فی کلوگرام، بیسن 62 روپے فی کلوگرام، سرخ مرچ 200 روپے فی کلوگرام، چینی(سفید)52 روپے فی کلوگرام،دودھ 60 روپے لیٹر، دہی65 روپے فی کلوگرام، مٹن500 روپے فی کلوگرام، بیف250 روپے فی کلوگرام اور روٹی6 روپے میں فروخت ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ نئے نرخ نا مے کے مطابق شہر میں اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں اور جو دکاندار نرخ نامے سے زائد ریٹ پر اشیائے خوردونوش فروخت کرے اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات اپنی دکانوں پر ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پرآویزاں کریں ۔

ڈی سی او لاہور ڈاکٹر ا حمد جاوید قاضی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری اور سستے داموں اشیائے خوردونوش مہیا کر نے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی گراں فروشی کی ہر گز اجازت نہ ہو گی۔اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر بھر میں چھاپے مار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :