غیرمحرم کیساتھ چیٹنگ حرام ہے ،ایرانی سپریم لیڈر،چیٹنگ سے برائیاں جنم لے رہی ہیں ،اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے، وفد سے گفتگو

منگل 7 جنوری 2014 20:01

غیرمحرم کیساتھ چیٹنگ حرام ہے ،ایرانی سپریم لیڈر،چیٹنگ سے برائیاں جنم ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا اورسماجی روابط کی ویب سائٹس پر غیرمحرم مردوعورت کے درمیان ”گپ شپ “کو حرام قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے معاشرے میں برائیا ں جنم لے رہی ہیں اس لیے اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،عرب ٹی وی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے وفد سے گفتگوکے دوران کہاکہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کسی غیر محرم مرد و عورت آپس میں تحریری گفتگو ”چیٹنگ“کرسکتے ہیں یا نہیں؟ تو انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ غیر محرم مرد اور عورت آپس میں چیٹنگ قطعی طور پر جائز نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :