ترکی،کرپشن سکینڈل میں وزاراء کے بیٹوں کی گرفتاری پر 350پولیس افسران برطرف، مالیاتی جرائم، سمگلنگ کی روک تھام، سائبر جرائم اور منظم جرائم کے یونٹوں کے سربراہان کو بھی برطرف کردیاگیا

منگل 7 جنوری 2014 21:21

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) ترک حکومت نے وزراء کے بیٹوں کو کرپشن سیکنڈل میں ملوث ہونے پر گرفتارکرنے کی پاداش میں دارالحکومت انقرہ میں تعینات 350 پولیس افسران کو برطرف کر دیا ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ان برطرفیوں کے احکامات گزشتہ روز جاری کیے گئے اور ان کی جگہ ابتدائی طور پر 250 افراد کی تعیناتی بھی کی گئی ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق انقرہ سے نہیں۔برطرف کیے جانے والے افسران میں مالیاتی جرائم، سمگلنگ کی روک تھام، سائبر جرائم اور منظم جرائم کے یونٹوں کے سربراہان بھی شامل ہیں۔ برطرف کیے جانے والے افسران میں مالیاتی جرائم، سمگلنگ کی روک تھام، سائبر جرائم اور منظم جرائم کے یونٹوں کے سربراہان بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :