پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا بد ترین لوڈشیڈنگ ،مہنگائی کیخلاف آواز بلند نہ کرنے پر قیادت سے شدید ناراضی کا اظہار ،احتجاج کا مقصد حکومت کو غیر مستحکم کرنا نہیں ہوتا ،عوامی کے مفاد ات کیخلاف پالیسیوں پر دباؤ بڑھانا ہوتا ہے ‘ذرائع

منگل 7 جنوری 2014 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بجلی ،گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافے کے باوجود پارٹی کی طرف سے خاموشی اختیار رکھنے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے ، قیادت کی پالیسیوں سے ناراض ہو کر علیحدہ گروپ بنانے والی ناہید خان بھی اخباری بیانات تک محدود ہو کررہ گئیں ۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے متحرک کارکنوں نے بجلی اور گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی میں اضافے کے باعث عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات کے باوجود کسی طرح کا بھی احتجاج بلند نہ کرنے پر قیادت سے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کارکنوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کا مقصد صرف حکومت کو غیر مستحکم کرنا نہیں ہوتا بلکہ حکومت کی عوام کے مفاد ات کے خلاف پالیسیوں پر دباؤ بڑھانا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں بیان بازی سے آگے بڑھ کر پر امن احتجاجی پروگرام بھی ترتیب دینے چاہئیں تاکہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے ۔دوسری طرف قیادت کی پالیسیوں سے ناراض ہو کر علیحدہ گروپ بنانے والی ناہید خان بھی اخباری بیانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں اور انکی طرف سے صرف پارٹی کے یوم تاسیس پر تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس پر اس گروپ میں شامل ہونے والے کارکن بھی شدید مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :