لندن، مشرف کا علاج، کروم ویل اسپتال کے ڈاکٹر سے وقت لے لیا گیا

منگل 7 جنوری 2014 23:23

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے علاج کے لئے کروم ویل اسپتال لندن کے معروف ڈاکٹر جون کاسٹیلو سے وقت لے لیا گیا ہے۔جون کاسٹیلو نے پرویز مشرف کے چیک اپ کے لئے جنوری کے تیسرے ہفتے کا وقت دیا ہے۔ جون کاسٹیلو پہلے بھی پرویز مشرف کا پروسٹیٹ گلینڈ کا علاج کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے اس بیماری کا علاج امریکا کے شہر فلڈالفیا سے بھی کرایا تھا۔ پرویز مشرف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لندن کے ڈٖاکٹرز کو موصول ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹرز دل کے عارضے کے علاج کے حوالے سے کل رائے دیں گے۔ لندن میں پرویز مشرف کے ذاتی معالج ڈاکٹر اشفاق انصاری اور ڈاکڑ بابر ماہرین امراض قلب سے مشورے کر رہے ہیں۔