شیخوپورہ: بینر لگانے کا تنازع، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق

منگل 7 جنوری 2014 23:23

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2014ء) شیخوپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بینر لگانے کے تنازع پر ایک ہی سیاسی جماعت کے دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے قیصر ورک اور عمر حیات ورک گروپ کے درمیان تکرار اس وقت مسلح تصادم کی شکل اختیار گئی جب قیصر ورک گروپ کے ایک حامی نے دوسرے گروپ سے تعلق رکھنے والے شخص کے گھر پر بینر لگانے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جن میں قیصر ورک اور عمر حیات کے بھائی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :