بھارت ، ٹرین میں آگ لگنے سے 9افراد ہلاک ، متعدد زخمی

بدھ 8 جنوری 2014 12:56

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) بھارتی ریاست مہارا شٹر میں ٹرین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعد د زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی سے دہرادون جانے والی دہرادون ایکسپریس میں بدھ کی صبح آگ لگنے کے نتیجے میں 9 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ ممبئی اور سورت کے درمیان گھولوڈ سٹیشن کے قریب رات ڈھائی بجے یہ حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دہرادون جا رہی اس ٹرین کے تین کمپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی جس میں چار مردوں اور ایک عورت کی دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ دیگر چار افراد کی لاشیں امدادی کارروائی کے دوران بری طرح جلی ہوئی حالت میں ملی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں چار کی شناخت ہو چکی ہے۔ ریلوے ترجمان کے مطابق امدادی کارروائی مکمل ہو چکا ہے۔ترجمان نے کہا کہ آگ پر دو گھنٹے میں قابو پا لیا گیا تھا تاہم باقی تمام مسافروں کو دہرا دون کی طرف بھیج دیا گیاانہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :