برطانیہ ، امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، فضائیہ کے چار اہلکار ہلاک

بدھ 8 جنوری 2014 12:58

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) برطانیہ میں امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا،واقعہ میں فضائیہ کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مشرقی انگلینڈ میں پیش آیاجہاں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا،جس کے نتیجے میں برطانوی حکام کے مطابق فضائیہ کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے،اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ ساتھ ساتھ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔فضائیہ کا یہ ہیلی کاپٹر نارفوک میں قائم امریکی فوجی اڈے پر تعینات تھا۔

متعلقہ عنوان :