کراچی میں موسم ابرآلود ،10 جنوری کے بعد سردی بڑھنے کا امکان

بدھ 8 جنوری 2014 13:40

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) بلوچستان سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے کراچی میں موسم سرد کردیا ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے آنے والی بلوچستان کی سرد ہواؤں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت9.5ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکا ن ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ موسم نے سائبیریا سے چلنے والی ہوائیں کا سلسلہ روک دیا ہے،لیکن 10 جنوری کے بعد سے سائبیریا کی سرد ہوائیں کوئٹہ سے ہوتی کراچی آئیں گی جس میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :