شکار پور،ولی بابرقتل کیس میں ملزمان کے وکیل آج بھی غیر حاضر، سماعت13 جنوری تک ملتوی

بدھ 8 جنوری 2014 21:08

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) شکارپور میں نجی ٹی وی کے شہید رپورٹرولی بابرقتل کیس کی سماعت ایک بارپھر ملتوی کردی گئی ہے۔ملزمان کے وکیل کی غیرحاضری کی وجہ سے اب مقدمے کی سماعت 13جنوری کو ہوگی۔ بدھ کوولی بابر قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کندھ کوٹ کے جج مشتاق احمد لغاری کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ جیل شکار پور میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمان کے وکیل کی مقدمے کو سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی اور ملزمان کو حکم دیا کہ13 جنوری تک اپنا وکیل پیش کریں ورنہ مقدمے کا فیصلہ یک طرفہ سنا دیا جائے گا۔دوسری طرف سندھ حکومت کی طرف سے سرکاری وکیل ندیم ملک کی جگہ عبدالفتح چانڈیو کو مقرر کردیا گیا ہے۔ ملزمان کے وکیل سلمان مجاہد کی عدم موجودگی کی وجہ سے مقدمے کی سماعت کئی بار ملتوی ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :