سنگین غداری کیس کی سماعت ، کوریج کرنے والے صحافیوں سے سکیورٹی اہلکاروں کی بدتمیزی اور ہاتھاپائی ،جسٹس فیصل عرب کی جانب سے نوٹس لینے پر صحافیوں کو احاطہ عدالت میں موبائل فون لے جانے کی اجازت مل گئی

بدھ 8 جنوری 2014 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی کوریج کرنے والے صحافیوں سے سکیورٹی اہلکاروں نے بدتمیزی اور ہاتھاپائی کی جبکہ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب کی جانب سے نوٹس لینے پر صحافیوں کو احاطہ عدالت میں موبائل فون لے جانے کی اجازت مل گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیشنل لائبریری اسلام آباد میں قائم خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی کوریج کیلئے جب صحافی پہنچے تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔

اہلکاروں نے بعض صحافیوں سے موبائل فون بھی چھین لیے، سکیورٹی اہلکاروں نے ناصرف بدتمیزی کی بلکہ ہاتھا پائی بھی کی۔ اس دوران نیشنل لائبریری کی پارکنگ کے دروازے بند کردیئے گئے کیس کی سماعت کے آغاز پر صحافیوں نے خصوصی عدالت کو صورتحال سے آگاہ کیا، جس پر جسٹس فیصل عرب نے صحافیوں کو موبائل فون احاطہ عدالت میں لے جانے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :