بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں ،عوامی طاقت سے کلین سویپ کر کے ثابت کریں گے ملک کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہے ‘ جہانگیر بدر ،(ن) بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے کیونکہ ان کو اپنی یقینی شکست کا خوف ہے‘ مرکزی رہنما پیپلز پارٹی کی صحافیوں سے گفتگو
بدھ 8 جنوری 2014 21:13
صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے کیونکہ ان کو اپنی یقینی شکست کا خوف ہے،عوام ان کی پہلے چھ ماہ کی ناقص کارکردگی سے متنفر ہیں اور اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں جب موجودہ حکمرانوں سے ان کی خلاصی ہو جائے ، پیپلز پارٹی مردانہ وار ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے کبھی نشیب و فراز سے نہیں گھبرائے ،عوامی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ، وزارتوں کے نشے میں چورپروٹو کول پر بلا جواز اخراجات کرنے والے موجودہ حکمران ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جانے کے باوجود سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی صوبائی کونسل کے رکن حاجی سجاد چوہدری کے ہمراہ اوکاڑہ کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ھاجی ناصر وحید ،عتیق چوہدری ،اظہر شیخ ،حافظ حسنین رضا ،اشفاق چوہدری اور ملک ظفر بھی موجود تھے ۔ جہانگیر بدر نے کہا کہ الطاف حسین کا حالیہ بیان ملک توڑنے کی سازش ہے ،سندھ کے عوام کسی بھی صورت صوبہ کی تقسیم نہیں چاہتے ایسے بیان داغ کر عوام کے دلوں سے پیپلز پارٹی کی محبت کم نہیں کی جا سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی ماں ہے اور ماں کی تقسیم کسی بھی صورت ہو ہی نہیں سکتی ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں عوامی طاقت سے کلین سویپ کر کے ثابت کریں گے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے اور یہی جماعت ملک کے بحرانوں کو حل کر سکتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.