پاکستان نے امریکہ سے اتحادی سپورٹ فنڈ کے آٹھ سو ملین ڈالر کی ادائیگی کیلئے رابطے کرنے کا فیصلہ کر لیا، امریکا نے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو آٹھ سو ملین ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے ، ذرائع دفتر خارجہ ،مذاکرات میں شرکت کیلئے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز 27 جنوری کو واشنگٹن جائیں گے۔اپ ڈیٹ

بدھ 8 جنوری 2014 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) پاکستان نے امریکہ سے اتحادی سپورٹ فنڈ کے آٹھ سو ملین ڈالر کی ادائیگی کیلئے رابطے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق امریکا نے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو آٹھ سو ملین ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے جس کی ادائیگی کیلئے امریکا سے اسٹریٹجک مذاکرات کے موقع پر مطالبہ کیا جائیگا۔مذاکرات میں شرکت کیلئے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز 27 جنوری کو واشنگٹن جائیں گے۔ سرتاج عزیز امریکی مشیر برائے سلامتی سوزان رائس سے بھی ملیں گے۔ ان ملاقاتوں میں دیگر امور کے ساتھ اتحادی اسپورٹ فنڈ کی رقم کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔