کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں17ارب73کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس81.51پوائنٹس اضافے سے 26341.08پوائنٹس پر بند ہوا
بدھ 8 جنوری 2014 21:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھاوٴ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس26300کی نفسیاتی حد بھی عبورکرکے تاریخ نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں17ارب73کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت4.51فیصد کم جبکہ58.89فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے آئل ،توانائی ،سیمنٹ اورٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26432پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.