اعصام الحق اور روہن بوپنا پر مشتمل پاک بھارت ٹینس جوڑی نے سڈنی مینز ڈبلز کا کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ،آئندہ میچوں میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے ،اعصام الحق قریشی

بدھ 8 جنوری 2014 21:26

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) اعصام الحق اور روہن بوپنا پر مشتمل پاک بھارت ٹینس جوڑی نے سڈنی مینز ڈبلز کا کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا نے کوارٹر فائنل میں فلپائن کے ٹریٹ ہویئے اور برطانیہ کے ڈومینک اینگلوٹ کیخلاف 6-7، 7-6 اور 3-10 سے کامیابی حاصل کی اس موقع پر اعصام الحق کا کہنا تھا کہ روہن بوپنا کے ساتھ کھیل کر ہمیشہ لطف اٹھایا، آئندہ میچوں میں بھی بھترین کھیل کا مظاہرہ کر کے ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ اعصام اور بوپنا نے پری کوارٹر فائنل کے میچ میں ڈچ پلیئر جین جولین روجرز اور رومانیہ کے ہوریا ٹیسو کو 7-6 ، 6-7 اور3-10 سے شکست دی تھی۔،سیمی فائنل میں پاک بھارت ٹینس جوڑی کا مقابلہ لکاس روزل اور سوسا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :