”آئینہ ان کو دکھایا توبرامان گئے“،پنجاب میں اربوں روپے کی بجلی و گیس چوری پکڑی، خیبرپختونخوا میں بجلی چورو ں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی‘ وزیر قانون پنجاب ،بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی قلعی کھل جائیگی،عمران خان طعنے بازی کی بجائے ملک کی بہتری کی بات کریں‘ رانا ثناء اللہ
بدھ 8 جنوری 2014 21:27
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) وزیر قانو ن و بلدیات پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پنجاب میں اربوں روپے کی بجلی چوری پکڑی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی،عمران خان بتائیں خیبر پختونخواہ میں بجلی چوروں کے خلاف آج تک کیا کارروائی کی گئی۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے قومی وسائل کے ضیاع کو روکنے کے لئے بجلی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی لیکن کے پی کے میں بجلی اور گیس چوری کے خلاف کارروائی سے آگاہ کیا جائے۔
عمران خان خیبر پختونخواہ میں بجلی چوری روکیں ۔صوبائی وزیرنے کہا عمران خان کو آئینہ دکھایا تو وہ برا مان گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور بے بنیادالزامات بازی کی بجائے ملک کی بہتری کی بات کریں ۔عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنے وسائل اور ویژن استعمال کریں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی قلعی کھل جائے اور انہیں اپنی سیاسی حیثیت کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.