ڈیرہ اسماعیل خان ، موٹرسائیکل سوار خود کش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے تعاقب کرنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،ساتھی روپوش ، خود کش حملہ آور مسافر بس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ،پولیس کا دعویٰ …… سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

بدھ 8 جنوری 2014 22:06

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹرسائیکل سوار خود کش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے تعاقب کرنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے گاوٴں ناصر موسی زئی سے نامعلوم خود کش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار ہوکر بس کے پیچھے جارہے تھے کہ اسی دوران سیکیورٹی فورسز کے تعاقب کرنے پر ایک خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا ، ساتھی قریبی بستی میں روپوش ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور مسافر بس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز کے تعاقب کرنے پر ایک بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے بعد شہر بھی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :