بلوچستان میں بجلی بحران شدت اختیا رکرگیا،16اضلاع کو فراہمی معطل ،چاربجلی کھمبوں کو دھماکہ خیز مود سے اڑادیاگیا، طلب 1400میگا واٹ ،دستیاب صرف 200میگا واٹ ہے،کیسکو

بدھ 8 جنوری 2014 22:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) بلوچستان میں بجلی کے کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کے واقعات کے بعد صوبہ بھر کے 16اضلاع میں بجلی کا سنگین بحران پیدا ہوگیاجس کے باعث کوئٹہ شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جبکہ باقی اضلاع کو بھی چوبیس گھنٹے میں صرف ایک سے دوگھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کیسکونے بتایا کہ نامعلوم افرادنے جعفرآباد میں بجلی کے 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے چارکھمبوں کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا جن کے پھٹنے سے دوکھمبوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ دوکھمبے جزوی طورپر زمین بوس ہوگئے جس کے باعث کوئٹہ سمیت صوبہ کے نصف اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ۔

(جاری ہے)

کیسکو حکام کے مطابق ان اضلاع میں بجلی کی طلب 1400میگا واٹ ہے لیکن اب ان کے لیے صرف 200میگا واٹ دستیاب ہے اس صورتحال کے باعث کوئٹہ شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جبکہ باقی اضلاع کو چوبیس گھنٹے میں صرف ایک سے دوگھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔