سینٹ اجلاس ، ایم کیوایم ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کے درمیان مشرف معاملہ پر سخت جملوں کا تبادلہ ، مشرف کو مہاجر ہونے پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے ، حقوق نہیں دیئے جائینگے تو نئے صوبے سے بات بڑھ کر نئے ملک تک چلی جائیگی ، بنگلہ دیش جیسا ملک وجود میں آئیگا ،نسرین جلیل ، ڈاکٹرقدیربھی مہاجرہیں، ناجائزسزادی گئی توالطاف حسین کیوں نہ بولے، الطاف حسین کو مہاجر سے اتنی ہی محبت ہے تو جرائم سے کیوں نہیں روکا؟ ،مشاہد اللہ خان ،سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں کوئی مہاجر نہیں ، پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا کا سینٹ میں اظہار خیال
بدھ 8 جنوری 2014 22:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) ایم کیو ایم کی رہنما سینیٹر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو مہاجر ہونے پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے ، حقوق نہیں دیئے جائینگے تو نئے صوبے سے بات بڑھ کر نئے ملک تک چلی جائیگی ، بنگلہ دیش جیسا ملک وجود میں آئیگاجبکہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرقدیربھی مہاجرہیں، ناجائزسزادی گئی توالطاف حسین کیوں نہ بولے، الطاف حسین کو مہاجر سے اتنی ہی محبت ہے تو جرائم سے کیوں نہیں روکا؟۔
بدھ کو سینیٹ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے اراکین میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔نیئر حسین بخاری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ الطاف حسین نے تو صرف آئینہ دکھایا تھا جس کا اتنا برا منایا جا رہا ہے جب حقوق نہیں دیئے جائیں گے تو نئے صوبے سے بات بڑھ کر نئے ملک تک چلی جائے گی اور بنگلہ دیش جیسا ملک وجود میں آئے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.