کراچی: گلشن معمار میں نامعلوم ملزمان بجلی کے کھمبوں کے تار کاٹ کر لے گئے

جمعرات 9 جنوری 2014 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم ملزمان کے ای ایس سی کی مین لائن کے کئی کھمبوں کے تار کاٹ کر لے گئےِ جس سے ایک سیکٹر کی آبادی بجلی سے محروم ہوگئی ہے۔ سپر ہائی وے پر گلشن معمار کی رہائشی آبادی کے سیکٹر زیڈ ٹو میں نصف شب کو اچانک بجلی بند ہوگئی۔

(جاری ہے)

مکینوں نے اسے لوڈ شیڈنگ سمجھا اور کے ای ایس کے مرکز کو شکایت بھی درج کرادی۔ لیکن اصل صورتحال صبح سامنے آئی جب دیکھا گیا کہ پوری آبادی میں بجلی کے کھمبوں سے تاریں غائب تھیں جنہیں نامعلوم ملزمان کئی گھنٹوں کی کارروائی کے دوران کاٹ کر لے گئے۔ علاقہ مکینوں نے کے ای ایس سی، گلشن معمار کی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع کردی ہے تاہم آخری اطلاع تک کے ای ایس سی نے بجلی کی بحالی کے لئے کام شروع نہیں کیا تھا۔ چوروں کی اس کارووائی سے گلشن معمار سیکٹر زیڈ ٹو کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوا ہے اورشہری بجلی سے محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :