ماؤنٹ بیٹن ،ریڈ کلف کے تعصب، لاعلمی ،نادانی کی سزا کشمیری ،بھارتی 4اضلاع 65سالوں سے بھگت رہے ہیں‘ چیئرمین ایگری فورم
جمعرات 9 جنوری 2014 13:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ ماؤنٹ بیٹن اور ریڈ کلف کے تعصب، لاعلمی اور نادانی کی سزا کشمیری اور بھارتی 4اضلاع 65سالوں سے بھگت رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ ماؤنٹ بیٹن اور ریڈ کلف کے تعصب اور نا اہلی نے برصغیر کی تقسیم کچھ اس طرح کی کہ بھارتی اضلاع جالندھر، گرداس پور، ہوشیار پور اور امرتسر کے ساتھ ساتھ کشمیر ہندوستان کے ساتھ ناجائز شامل کرکے ان علاقوں کی پامالی وہاں کے آزاد رہائشیوں کو غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔
ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا کہ برطانیہ اپنے بڑوں کی زیادتی اور تعصبانہ عمل کا مداوا اب اس طرح کر سکتا ہے کہ بین الاقوامی طور پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ان 4غلام اضلاع اور کشمیر کو ان کا بنیادی حق دلاتے ہوئے انہیں بھارت کے قبضہ سے آزاد کرائے تاکہ یہاں کے لوگوں کی آئے دن کی ذلت رسوائی اور استحصال بند ہوسکے۔(جاری ہے)
انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ جو اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبر دار اور چمپئن سمجھتا ہے اسے احساس کیوں نہیں ہو رہا کہ اس کے ماؤنٹ بیٹن اور ریڈ کلف نے دانستہ برصغیر میں جو زیادتی اورنا انصافی کی ہے برطانیہ کیلئے اب بھی ممکن کہ اپنے جسم پر لگا یہ داغ صاف کرے اور ان علاقوں کو دنیا کے ساتھ مل کر آزاد کرائے ۔
آخر میں ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہاکہ قیامت تک بھارتی ہندو کی جانب سے ان علاقوں میں جو قتل وغارت ہوگی اس کا ذمہ دار برطانیہ ہی کو ٹھہرایا جائے گا تاوقتیکہ یہ علاقے اپنا بنیادی حق یعنی آزادی حاصل کرکے زندگی اپنی مرضی سے بسر کرسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.