شام ‘ حلب میں باغیوں نے القاعدہ کے اڈے پر قبضہ کر لیا ‘درجنوں قیدیوں کو بھی رہا کردیا
جمعرات 9 جنوری 2014 13:49
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) شام میں حلب میں باغیوں نے القاعدہ کے اڈے پر قبضہ کرلیا شام کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ حلب کے شمالی شہر میں باغیوں نے ایک ہسپتال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جسے ان کے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے حریف اڈے کے طور پر استعمال کرتے تھے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس نے کہا کہ معتدل افراد پر مشتمل اِس ڈھیلے ڈھالے اتحاد اور اسلام پرست باغی گروہ نے اڈے کا قبضہ حاصل کر لیا ہے جس سے قبل عراق کی اسلامی ریاست اور بھگوڑوں (آئی ایس آئی ایل) پر مشتمل دھڑے کے خلاف حملوں کا ایک سلسلہ جاری رہا ۔
جہاد پرست گروپ کے حلب کے ہیڈکوارٹرز پر مخالف جنگجووٴں نے قبضہ جما لیا ہے جن کیلئے کہا جاتا ہے کہ اْنھوں نے وہاں قید درجنوں قیدیوں کو رہا کردیا ۔(جاری ہے)
ایک جنگجو نے اپنے فاتحانہ انداز میں اِس واقع کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ الحمد لی اللہ ہم نے اِس عمارت کو عراق کی اسلامی ریاست سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں سے چھڑا لیا ہے۔ اِس کے اندر، ہمیں تقریباً 70ہلاک شدہ قیدیوں لی لاشیں بھی ملی ہیں، جن میں صحافی شامل ہیں، جن کا تعلق ’ایف ایس اے (فری سیریئم آرمی) کے بریگیڈز اور ڈویڑنز سے تھا اور یہ لوگ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔
لگتا یوں ہے کہ اِن کا اسلام کے دور دور تک کا کوئی تعلق نہیں ۔ آئی ایس آئی ایل‘ ترجمان نے ابو محمد العدنانی نے اپنے جنگجووٴں سے کہا کہ وہ مخالف باغیوں کا صفایا کردیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.