امریکہ اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ‘ امریکی وزیر توانائی کا بھارت کا دورہ ملتوی

جمعرات 9 جنوری 2014 13:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) امریکہ اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع مزید شدت اختیار کر گیا، امریکی وزیر توانائی ارنسٹ مونیز نے بھارت کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

امریکی توانائی ڈپارٹمنٹ کے اہلکار کے مطابق وزیر توانائی ارنسٹ مونز کو اگلے ہفتے سے بھارت کا دورہ کرنا تھا ان کے دورے سے متعلق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا اس دورے کے ملتوی ہونے کو بھارت امریکہ تعلقات میں حالیہ کشیدگی میں امریکہ کا سخت ترین ردعمل قرار دیا جا رہا ہے، نیویارک میں پچھلے ماہ بھارتی نائب قونصلر دیویانی کھوبرا گاڑے کو اپنے گھریلو ملازم کیلئے غلط دستاویزات اور غلط بیانی کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :