ہمیں بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے، کراچی پولیس چیف کا اعتراف
جمعرات 9 جنوری 2014 15:06
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) کراچی پولیس چف شاہد حیات کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے کام کررہی ہے لیکن ہمیں بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات خان کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارروائیوں کے باعث شہر میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، 5 دسمبر سے 31 دسمبر تک مختلف علاقوں میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران 41 ملزمان ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن حالات کی بہتری کے لئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں اور جب سے کراچی پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہے شہر کے حالات کی بہتری کے لئے ہی کام کررہا ہوں اور اس دوران میرے 171 جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔(جاری ہے)
شاید حیات کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم عوام کو سب کچھ سچ سچ بتائیں کہ شہر میں پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ میں کون ملوث ہیں،ہمیں بتانا ہوگا لوگ جعلی کاغذات کیسے بنوالیتے ہیں، شہر میں ان کی تعیناتی سے اب تک 600 بے گناہ شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، وہ مانتے ہیں شہر میں بھتہ خوری کے مسائل ہیں، یہاں کوئی خوشی سے تو کوئی مجبوری میں بھتا دیتا ہے، اس سلسلے میں پولیس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کئی اہم معاملات پر کارروائی نہیں ہوپائی تاہم ہم کارروائی کررہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں غیر رجسٹرڈ موبائل سمیں استعمال ہورہی ہیں تاہم اب نئی جاری کی جانےوالی سمز کی تصدیق نادرا سے ہوا کرے گی۔
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.