پرویز مشرف کو حکومت یا عدالت نے کسی قسم کا استثنیٰ دیا تو ملک کی بہت بڑی بد قسمتی ہوگی ، قمر زمان کائرہ

جمعرات 9 جنوری 2014 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو حکومت یا عدالت نے کسی قسم کا استثنیٰ دیا تو ملک کی بہت بڑی بد قسمتی ہوگی ، عدالتوں کے احترام میں جمہوری سابق صدرنے احتساب عدالت میں پیش ہو کر تاریخ رقم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر جنرل مشرف کو بیرون ملک جانے کے لئے عدالت یا حکومت نے کسی قسم کا استثنی دیا تو یہ ملک کی بہت بڑی بد قسمتی ہو گی اور پھر نہ تو حکومت کو معاف کیا جائے گا اور نہ ہی عدالت کو معافی ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زر داری عدلیہ کے احترام میں پیش ہوئے ہیں اور جب بھی ہمیں عدلیہ نے بلایا ہے ہم احترام میں پیش ہوئے ایک سوال کے جراب میں انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کو بھی عدلیہ کے سامنے پیش ہونا چاہیے ۔