کراچی ،مزار پر چھ افراد کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کوئی اہم پیش رفت تو نہیں ہوسکی

جمعرات 9 جنوری 2014 15:38

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) کراچی میں مزار پر چھ افراد کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کوئی اہم پیش رفت تو نہیں ہوسکی البتہ پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے قتل میں ملوث دوملزمان کے خاکے تیار کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار میں حضرت ایوب شاہ کے مزار سے ملیں چھ لاشیں ملی تھیں پولیس کی ٹیم تفتیش میں ہے مصروف تاہم قاتل تو بے نقاب نہیں ہو سکے پولیس نے بنائے ہیں عینی شاہدین کے مدد سے دو خاکے بنائے گئے پولیس حکام نے بتایا کہ ان خاکوں کی مدد سے ملزم جلد پکڑے جائیں گے واقع کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :