پی ایچ ایف نے اولمپک ایسوسی ایشن تنازع کے حل کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ سے مدد مانگ لی

جمعرات 9 جنوری 2014 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اولمپک ایسوسی ایشن تنازع کے حل کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ سے مدد مانگ لی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کی لکھے گئے خط میں میں فیڈریشن نے درخواست کی کہ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تنازع کو حل کرنے میں کردار ادا کرے تاکہ قومی ٹیم کی رواں برس شیڈول ایشین گیمز میں شرکت کو یقنی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایشین گیمز ستمبر میں جنوبی کوریا میں منعقد ہوں گے اور پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کیلئے کھیلنا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تنازع کی وجہ سے قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے بھی باہر ہو چکی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ انہوں نے کہا کہ ملک میں پی او اے تنازع کی وجہ سے نہ صرف ہاکی بلکہ دوسرے کھیلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، ہمیں پی ایس بی کی طرف سے فوری رد عمل کی ضرورت ہے تاکہ ٹیم میگا ایونٹ کیلئے بھرپور طریقے سے اپنی تیاریاں کر سکے

متعلقہ عنوان :