دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا کی پوزیشن مضبوط

جمعرات 9 جنوری 2014 16:39

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن بیٹسمینوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی، چائے کے وقفے پر سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالیے، اس طرح اسے پاکستان کے خلاف 50 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔سلوا 92 اور جے وردنے 50 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

آج مہمان ٹیم نے 57 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا، کمار سنگارا اور کوشل سلوا12 ،12 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔ پاکستان کو جلد ہی کامیابی ملی اور سنگاکارا75 کے مجموعی اسکور پر 26 رنز بناکر راحت علی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، چندیمل 12 رنز بناکر جنید کا شکار بنے۔ اس کے بعد سلوا اور جے وردنے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 127 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

(جاری ہے)

کل میچ کے پہلے روزموسم کی طرح رنگ بدلتے پاکستانی بیٹسمین دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن بولنگ کی تاب نہ لاسکے اور ٹیم کی بساط 165 رنزپرہی الٹ گئی۔خرم منظور کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی سری لنکن بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، خرم منظور نے 73 رنز بنائے۔ وکٹ میں بولروں کے لئے غیر معمولی مدد نہ تھی لیکن سری لنکا کے تمام بولروں نے بہت اچھی بولنگ کی۔ لیفٹ آرم اسپنر ہیراتھ نے 26 اور پردیپ نے63 رنز دے کر تین، تین جبکہ لکمل اور شمندا ایرانگا نے دو، دو وکٹیں لیں۔نوان پردیپ ایک سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :