الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی کے 86 سوات سے (ن )لیگ کے امیدوار قیموس خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیدیا ،رکنیت معطل
جمعرات 9 جنوری 2014 16:48
سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) الیکشن ٹریبونل نے خیبر پختون خوا کے حلقے پی کے 86 سوات سے مسلم لیگ (ن )کے امیدوار قیموس خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر حیدر علی خان نے مسلم لیگ (ن )کے امیدوار قیموس خان کے خلاف مئی 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل نے پی کے 86 سوات کے نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے جس سے (ن )لیگ سے ایم پی اے کی رکنیت معطل ہو گئی ہے الیکشن ٹریبونل پشاور نے پی کے 86 سوات سات میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی کے 86 سے حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما قیموس خان 10687 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، دوسرے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام کے علی شاہ رہے جنہوں نے 10302 ووٹ حاصل کئے اور اے این پی کے رہنما ڈاکٹر حیدر علی نے 10028 ووٹ حاصل کئے۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.